بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے مختلف سرکاری اداروں کی ویب سائٹس ہیک کر کے ان پر بھارتی ترنگے اور فوجیوں کی تصاویر آویزاں کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہیکرز نے وزارت قانون و انصاف، وزارت دفاع، دفاعی پیدوار، وزارت پانی و بجلی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔ اس کے علاوہ بھارتی ہیکرز نے وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت بین الصوبائی رابطہ، وزارت فوڈ سیکیورٹی، وزارت صنعتی پیداوار اور وزارت انفارمیشن کی ویب سائٹس بھی ہیک کیں اور ان ویب سائٹس پر بھارتی ترنگا اور فوجیوں کی تصاویز آویزاں کر دیں۔