برنائی سے اغواء ہونے والے خواتین و بچے تاحال لاپتہ ہیں

391

ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے چند دن قبل اغواء ہونے والے خواتین و بچے تاحال لاپتہ ہیں ۔

ہرنائی سے دی بلوچستان پوسٹ کے نامہ نگار کے مطابق چند دن قبل ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں فورسز کی آپریشن میں زخمی ہونے والے خواتین و بچے جو علاج کی غرض سے ہرنائی جارہے تھیں ان کو فورسز نے ہرنائی ہسپتال سے اغواء کیا تھا جو کہ تاحال لاپتہ ہیں ۔

واضح رہے کہ جن خواتین و بچوں کو فورسز نے اغواء کیا تھا وہ میر ہزار چھلگری کے خاندان کے ہیں اور خود میر ہزار کو ایک سال قبل اس کے بیٹے سمیت فورسز نے اغواء کیا تھا جو کہ ابھی تک لاپتہ ہیں ۔

اہل علاقہ نے بلوچ سیاسی جماعتوں اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ شاہرگ سے اغواء ہونے والے خواتین و بچوں کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں