بلوچ ڈاکٹرز فورم نےاپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرز کو بلاجواز تنگ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے. فنکشنل ہسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر چھاپے اور ڈاکٹرز کو ہراساں کرنا باعث تشویش عمل ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ خضدار انتظامیہ شاید یہ بھول چکی ہے کہ ڈی ایچ کیو خضدار کو فعال کرنے کا سہرا انہی ڈاکٹروں کو جاتا ہے جنکو آج انتظامیہ روزانہ کی بنیادوں پر تنگ کر رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم شروع دن سے ہسپتالوں کی فعالیت کے لئے کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اگر اسٹنٹ کمشنر خضدار خود کو اتنا طاقتور سمحھتے ہیں تو سب سے پہلے وہ ڈاکٹرز کالونی کو غیر متعلقہ قبضہ مافیا سے نجات دلائیں اور اس کے بعد ھسپتال کا رخ کریں، صرف ڈاکٹرز کو تنگ کرنا قابل برداشت نہیں انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے ۔
ترجمان نے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔