امریکہ میں سندھی قوم پرستوں کا مسنگ پرسنز کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر نیو یارک میں سندھی قوم پرستوں نے پاکستانی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ احتجاج میں جیئے سندھ قومی محاز(جسقم) سمیت سندھی نارتھ امریکہ ایسوسیئشن اور ورلڈ سندھی کانگریس شامل تھے۔