آواران جھاو سے چالیس طلبا کو فورسز نے گرفتار کیا ہے : کریمہ بلوچ

385

آواران کے علاقے سے فورسز نے اسکول میں زیر تعلیم چالیس طالب علموں کو گرفتار کرلیا ہے ، بی ایس آو آزاد کے چیئر پرسن کریمہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ گذشتہ روز جھاو سے سیکیورٹی فورسز نے 40 کے قریب طالب علموں کو گرفتار کرلیاہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہیکہ ان گرفتار طلبہ کو زبردستی 14 اگست ک تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب کینڈا میں مقیم بی ایس او آزاد ہی کے رہنما لطیف جوہر نے ایک ٹویٹ میں کہاہےکہ فورسز نے ان کےکولواہ میں موجود آبائی گھر پر چھاپہ مار کر گھرکو قبضے میں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکے والدین اپنے جان کے حفاظت کیلئے گھر سے باہر بغیر چھت کے  پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انکے گھر کو پاکستانی فورسز نے ایک چیک پوائنٹ میں تبدیل کیا ہے۔واضع رہے کہ لطیف جوہر بی ایس او آزاد کے اسیر رہنما زاہد بلوچ کے گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے46 روز تک بھوک ہڑتال پر رہے۔