پنجگور میں فورسز پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاع

215

پنجگور میں فورسز پر حملہ جانی و مالی نقصان کی اطلاع ،آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح پنجگور کے علاقے گچک کہن کاشان آب میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی پر حملہ کیا ، علاقائی زرائع کے مطابق حملے میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال ہوا، جس سے سیکیورٹی فورسز کو جانی و مالی نقصان کی بھی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان اپنی 70ویں یوم آزادی منا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب بلوچسان کے آزادی پسند سیاسی و عسکری قوتیں اس دن کو بطور یوم سیاہ مناتے آرہے ہیں۔