پسنی سے بلوچی زبان کے شاعر موسی امیت اور بھائی اغواء

590

تازہ ترین اطلاع کے مطابق پسنی سے بلوچی زبان کے شاعر اور ان کے بھائی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگئے، آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی کے وارڈ نمبر ایک سے سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر بلوچی زبان کے نوجوان شاعر موسی امیت اور ان کے بھائی زھیر امیت کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

واضح رہے پسنی، گوادر اور آس پاس کے علاقوں میں گرفتاریاں، آپریشنز میں تیزی پاک چین اقتصادی منصوبے کے بعد آئی ہے اور اب تک سینکڑوں لوگوں کوگرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا جبکہ درجنوں لاپتہ لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں ہیں ۔