دالبندین: ایم پی اے کے گھر اور ریلوے ٹریک پہ بم دھماکے

366

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں بلوچستان اسمبلی کے ممبر سخی امان اللہ نوتیزئی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

دھماکے سےامان اللہ نوتیزئی کے حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئیں۔

جبکہ گذشتہ رات بھی مسلح افراد نے ایران جانے والی ریلوے ٹریک کو دالبندین کے قریب بم دھماکے سے اڑا دیاتھا۔

تاہم ابھی ان مسلح کارروائیوں کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ امن و امان کی صورتحال اس وقت بلوچستاں میں شدید ابتر ہے۔ کل ہی بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ اس سے پہلے خاران میں سی پیک پر کام کرنے والے انجینئرز پر حملہ کیا گیا تھا۔