تربت میں فوجی آپریشن، متعدد افرادگرفتاری بعد لاپتہ

217

تربت میں پاکستانی فورسز کا آپریشن ،متعدد افراد حراست کے بعد لاپتہ۔

زرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے دیہی علاقوں دشت و بالیچہ میں ہفتے کےروزفوج و خفیہ اداروں نے آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست کے بعد لا پتہ کردیا دشت بلنگور کے علاقے میں ایک اسی سالہ شخص محمد ولد خیر محمد کو فورسز نے حراست میں لیا اور کئی گھنٹوں تشدد کے بعد رہا کردیا گیا۔ جبکہ تمپ بالیچہ میں فورسز نے آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا ،جن میں سے اب تک صرف ایک شخص کی شناخت انیس ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے ۔مزید علاقائی اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ میں آپریشن کرکے گھروں میں تلاشی کے ساتھ ساتھ خواتین و بچوں کو  بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ تربت شہر گوادر کے کچھ ہی فاصلے پر قائم ہے جہاں پاکستان اور چین کا اہم منصوبہ سی پیک پر کام جا ری ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے مطابق کہ پاکستانی فوج آئے روز گوادر اور گرد ونواح کے علاقوں جیسے پسنی، جیوانی کیچ و تربت وغیرہ میں آپریشن کر کے عام عوام کو تشدد و حراساں کر کے نقل مقانی پر مجبور کر رہی ہے۔

ایک بلوچ قوم پرست تنظیم کے گزشتہ سال میڈیا پر آنے والے بیان کے مطابق ان آپریشنوں اور خوف وحراس کے سبب جیوانی، پسنی اور گوادر کے علاقوں سے پچاس ہزار سے زائد لوگ نقل مقانی کر چکے ہیں۔