کیچ: مند سے ایک شخص سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار

203

بلوچستان کے علاقے مند سورو سے ایک شخص جس کا نام مستری عمران ولد یاسین بتایا گیاہےکو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے مند سورو سے سیکیورٹی فورسزکےاہلکاروں نے ایک گیراج پر چھاپہ مار کر مستری عمران ولد یاسین نامی شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق مستری عمران کی گرفتاری و نامعلوم جگہ پر منتقلی کی اہل علاقہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ثبوت کے لوگوں کو گرفتار کرنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ عرصہ دراز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سیکیورٹی کے اہلکار بغیر ثبوت کے درجنوں لوگوں کو گرفتار کرچکے ہیں، جس کی علاقائی و عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا اگر کسی پہ الزام ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے لیکن دوسری جانب سیکیورٹی سے وابستہ ادارے تواتر کے ساتھ انسانی حقوق کے اداروں کی موقف کو رد کرتے آرہے ہیں۔