کیچ: دشت میں فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپ: ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

226

کیچ میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں تین مسلح افراد اور ایک خاتون جاں بحق

 آمدہ اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے دشت گوہرکان میں نامعلوم مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں تین مسلح افراد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت سیلم بلوچ ولد یوسف، ظریف ولد یوسف بلوچ، سمیر ولد عیسیٰ بلوچ کے نام سے ہوئی۔ علاقائی زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں دو سگے بھائی اور خاتون کو ان کی والدہ جبکہ تیسرا شخص ان کا رشتدار بتا یا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی زارئع نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کر تین افراد کو ہلاک کیا۔ جس میں سیکیورٹی زرائع نے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔