مغربی قوتوں کو بلوچستان کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے:ڈبلیو بی او

206

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے نمائندے میر نورالدین مینگل اور میر بہاول مینگل نے گزشتہ روز یورپین پارلیمنٹ کے ایم ای پی مسٹر کسکے پل سے ملاقات کی، اُنھیں بلوچستان کے صورتحال ، سی پیک ،انسانی حقوق کے سنگین پامالیوں ، لاپتہ افراد ، مسخ شدہ لاشوں اور آپریشن و قتل عام کے متعلق آگاہ کیا۔

مسٹر کسکے پل نے بلوچستان کے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی قوتوں کو بلوچستان کے صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کے قتل عام اور گمشدگیوں پر اگر آواز بلند نہیں کئے تو وہاں بدترین انسانی المیہ جنم لے گا ۔