بلوچستان: ایک ہفتے میں دو اعلی پولیس آفیسر ہلاک

171

بلوچستان میں ایک ہی ہفتے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ و بم دھماکے میں دو اعلی پولیس آفیسر ہلاک

آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح کوئٹہ کلی دیبہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایس پی قائد آبادسید مبارک شاہ اچکزئی اپنے تین دیگر سپائیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل چمن شہر میں ایک خود کش دھماکے میں ایس پی قلعہ عبداللہ ساجد مہمند سمیت تین افراد ہلاک جبکہ بارہ دیگر زخمی ہوئیں ۔