کوئٹہ: مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے پر تین میڈیکل اسٹور سیل

53

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگے داموں ماسک اور دیگر اشیاء فروخت کرنے پر تین میڈیکل اسٹور سیل کر دیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے اقدام پر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کر دی گئی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی جانب سے انہیں مسلسل ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تقریبا 2 ہزار 400 سے زائد میڈیکل اسٹورز بند کر دیے گئے ہیں۔