کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 2 بچے جانبحق

37

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ کے شکایات آنے سمیت گیس لیکیج کے باعث حادثات بھی تواتر کیساتھ رونماء ہورہے ہیں۔

دارالحکومت کوئٹہ کے پولیس لائن کالونی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں دو بچے جانبحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے میں جانبحق اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل لیا گیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردیوں کے دوران گیس پریشر میں کمی اور بندش کے باعث اس نوعیت کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

گذشتہ روز کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دو حادثات رونماء ہوئے تھے جبکہ اس سے ضلع نوشکی میں بھی اسی نوعیت کا حادثہ پیش آیا۔ مذکورہ حادثات میں مجموعی طور پر سات افراد جھلس کر زخمی ہوئیں۔