کراچی : زہریلی گیس کے اخراج سے 6 افراد جانبحق 100 سے زائد متاثر

104

کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد متاثر ہوئے ہیں،  گیس کہاں سے خارج ہوئی تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ  ہسپتال پہنچنے والوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر بایولوجیکل کیمیکل ڈفینس کی ٹیم نے تحقیات شروع کر دی ہیں، زہریلی گیس کہاں سے آئی جلد معلوم ہوجائیگا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کسی بحری جہاز سے کیمیکل نکالنے کے دوران ہوا میں گیس شامل ہوئی۔

دوسری جانب ترجمان کے پی ٹی کے مطابق پورٹ پر کوئی ایسا جہاز نہیں لگا جس سے بو پھیلی ہو، تمام متاثرہ افراد کو روڈ سے اٹھایا گیا، پورٹ پر بو پھیلنے کی کوئی اطلاع نہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے نمونے حاصل کر لئے ہیں جن کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں جس سے معلوم ہوسکے گا کہ کون سی گیس ہے جس سے اتنے لوگ مثاثر ہوئے۔

پولیس کی جانب سے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، زہریلی گیس سے متاثرہ تین افراد آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ ایک شخص وینٹی لیٹر پر وارڈ میں زیر علاج ہے۔