فیس بک نے بچوں کی آن لائن حفاظت کی خاطر والدین کےلئے تجاویز پیش کردیا

110

فیس بک نے والدین کے لیے اپنے بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کے موضوع پر اہم تجاویز پیش کی ہیں۔

والدین کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کے لیے ڈیوائس کے استعمال کا وقت متعین کیا جا سکتا ہے کہ ان کے بچے فیس بک پر کتنا وقت گزار سکتے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے بہت ساری اچھی تفریحی سرگرمیاں ہوتی ہیں اور سپورٹس، میوزک اور گیمز وغیرہ بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے بھی ضروری ہیں۔

طے شدہ وقت گزارنے پر رضامندی کے باوجود آپ کو بدستور یقین ہوتا ہے کہ یہاں وقت اچھا گزرتا ہے اور دیکھا جانے والا مواد دلچسپ، معلوماتی اور محفوظ ہے۔ فیس بک پر والدین کے پورٹل سے اپنے ٹین ایج بچوں کیآن لائن سیفٹی یقینی بنانے کے لیے اس لنک سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے ۔

یہاں کچھ اقدامات اپنے ٹین ایج بچوں سے آن لائن استعمال کے موضوع پر مثبت انداز سے گفتگو یقینی بنا سکتے ہیں اور یہ عمل آپ کے لیے معاون ہو سکتا ہے۔

ابتدا سے آغاز :

کم عمر بچے آن لائن دنیا میں بڑے ہو رہے ہیں۔ وقت نکال کر انہیں ابتدائی عمر سے ہی پرائیویسی اور حفاظتی طریقوں کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ وہ کب محفوظ ہیں اور کب محفوظ نہیں رہے۔

حفاظتی کنٹرول پر گرفت رکھیں:

ٹین ایج بچے فطری طور پر پرتجسس ہوتے ہیں، اور جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے ہیں، وہ مختلف چیزیں تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ فونز، ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس کے ساتھ براڈ بینڈ کنکشن پر بھی والدین کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ والدین نہ صرف مواد کو بلاک یا فلٹر کر سکتے ہیں بلکہ یہ بھی کنٹرول کر سکتے ہیں کہ کتنا زیادہ وقت آن لائن دنیا میں گزارا جاتا ہے۔

حد متعین کریں:

ٹین ایج بچوں کو جاننے کا موقع دیں کہ وہ ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور آن لائن سرگرمیوں پر مخصوص وقت صرف کر سکتے ہیں۔ گیم کھیلنے، چیٹنگ یا میسجنگ کے دوران ان کے طرز عمل پر بھی توجہ دیں۔

اسے اپنا اصول بنائیں کہ آن لائن دنیا میں ایسا کوئی بھی کام نہ کریں جو آپ عملی زندگی میں نہ کرتے ہوں۔ ٹین ایج بچوں کو اس بات کی یاد دہانی نہایت کارآمد ثابت ہو گی کہ عملی زندگی میں کاروباری ادارے اور کالجوں کی جانب سے اکثر سوشل میڈیا پروفائلز اور آن لائن مواد کو چیک کیا جاتا ہے جسے ہٹانا کافی مشکل کام ہوتا ہے۔

پرامید رہیں:

انٹرنیٹ تعلیم اور سیکھنے کا زبردست ذریعہ ہے۔ اپنے ٹین ایج بچوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ آپ کو ویب سائٹس دکھائیں اور وہاں جو دلچسپ چیزیں پسند آئیں یا جو سرگرمی کریں، وہ اپنے والدین سے اظہار خیال کریں۔

حقیقت پسند بنیں:

اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ بعض اوقات ٹین ایج بچے کو حادثاتی طور پر نامناسب مواد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے اپنا طرز عمل ایسا رکھیں کہ وہ آپ کے علم میں نامناسب مواد لانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

شرائط عائد کریں:

بچوں کو نصیحت کے لیے مناسب وقت تلاش کریں اور اپنے اصول طے کریں۔ جس روز آپ کے ٹین ایج بچے کو پہلا فون یا ٹیبلٹ فراہم کریں، اسے آن لائن سرگرمیوں کے لیے اسی روز آسانی سے وہ ہدایات سمجھائیں جن پر آپ خود بھی قائم رہ سکیں۔

ذمہ داری آپ کی ہے:

والدین کی ذمہ داری ہے کہ ان کے بچے جہاں کہیں بھی ہوں وہ ان کی حفاظت کریں جس میں آن لائن دنیا بھی شامل ہے۔ جب وہ باقاعدگی سے ڈیوائسز استعمال کرنے لگیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ والد یا والدہ میں سے کوئی ایک سوشل میڈیا پر ان کا فرینڈ بن جائے یا انہیں فالو کرے۔ آپ کو شاید مزاحمت کا سامنا ہو لیکن انہیں رسائی فراہم کرنے کے لیے ان شرائط میں سے یہ شرط لازمی رکھیں۔

مستقل مزاج رہیں:

کوشش کریں کہ خود بھی انہی اصولوں کی پاسداری کریں۔ مثال کے طور پر یہ کہ آپ مخصوص گھنٹے یا وقت بعد ٹیکسٹ میسج نہیں کریں گے اور ناشتہ یا کھانے کے وقت ڈیوائس استعمال نہیں ہو گی۔ یا پھر بچوں کو واضح کریں کہ بڑوں کے لیے بعض اصول کیوں مختلف اور ضروری ہوتے ہیں