گوادر : بلوچ طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

214

بلوچستان میں کم و بیش روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے بلوچ نوجوان بالخصوص طالب علموں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار گرفتار کرکے لاپتہ کردیتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک بلوچ طالب علم کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

حنیف ولد فیض محمد کو گوادر کے علاقے میر لال بخش ٹاون میں واقع چاکر بک اسٹال سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے گذشتہ ایک دہائی سے ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی کوئٹہ و کراچی میں پرامن احتجاج جاری ہے ۔