شمالی وزیرستان: فائرنگ سے دو قبائلی عمائدین ہلاک

49

خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو قبائلی مشران ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گذشتہ رات محمد خیل کے علاقے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مشران ہلاک ہوگئے، ہلاک افراد میں زکا اللہ اور ملک ولی خان شامل ہے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔