خضدار کا رہائشی لاپتہ حافظ منیر احمد تاحال بازیاب نہ ہوسکا

89

بلوچستان میں ایسے سینکڑوں خاندان موجود ہیں جو تاحال اپنے پیاروں کی لاپتہ ہونے کی خبر کو میڈیا میں رپورٹ کرنے سے گریزاں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ ماہ رمضان میں کراچی سے خضدار آتے ہوئے لسبیلہ ہوٹل سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا  منیر احمد بلوچ تاحال بازیاب نہ ہوسکا ۔

منیر احمد بلوچ کا بنیادی تعلق خضدار کے علاقے کوشک سے ہے اور وہ کراچی میں مدرسے کا طالب علم تھا  ۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان کے طول و عرض  سے ہزاروں کی تعداد میں بلوچ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں جن میں سے سینکڑوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔