بولان و کیچ حملوں میں 6 پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا – یو بی اے

48

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے بولان کے علاقے گوکڑت میں قابض پاکستان کے فوجی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ حملے کے بعد بلوچ سرمچار نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کیچ کے علاقے گورکوپ میں بھی آج مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فوجیوں کے مین کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتیاروں سے حملہ کیا اس حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔