ہوشاب: سی پیک روٹ پر فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

86

بی ایل ایف نے ہوشاب فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے جمعرات کی صبح نو بجے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں کالج کے سامنے پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا، جس میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا یہ سی پیک روٹ پر قائم درجنوں چوکیوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد اس منصوبے کی روٹ کی حفاظت کرنا ہے۔یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔