دکی: فائرنگ سے 1 شخص جانبحق، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج

33

احتجاج کے باعث شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جانبحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جانبحق شخص کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ احتجاجاً بلوچستان سے پنجاب جانے والی مین شاہراہ کو آمدرورفت کے لیے بند کردیا۔ شاہراہ کی بندش کی وجہ سے دونوں جانب سینکڑوں مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنس گئی۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول ہسپتال رکنی میں طبعی امداد دینے کے بعد ڈی جی خان منتقل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رکنی کے علاقے رڑکن میں خانہ بدوشوں سے مویشی چھین نے کے دؤران مزاحمت پر پیش آیا تاہم انتظامیہ واقعے کے حوالے سے مزید کاروائی کررہی ہے۔