بولان میں فورسز کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

64

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کر دہ بیان میں بولان کے علاقے ڈھاڈر سراج آباد میں فورسز کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح بلوچ سرمچاروں نے سیکیورٹی فورسز کے بیس کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی کیئے –

مرید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں کے حملے کے بعد فورسز اہلکاروں نے بھکلاہٹ کا شکار ہوکر عام آبادی پر مارٹر گولے فائر کیئے اور علاقے سے عام بے گناہ بلوچوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا –

ترجمان نے کہا ہے یونائیٹڈ بلوچ آرمی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ عوام فورسز کی چوکیوں گاڑیوں اور سرکاری املاک سے دور رہیں بلوچ سرمچار ان پر کبھی اور کہی بھی حملہ کر سکتے ہیں-