کندھار میں بلوچوں پر حملے کا پاکستان آئی ایس آئی کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گا – اچکزئی

1197

کندھار میں بلوچوں پر حملے میں پاکستان آئی ایس آئی ملوث ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ کندھار کے پولیس سربراہ تادین خان اچکزئی نے کہا کہ کندھار میں بلوچوں پر حملے میں ملوث آئی ایس آئی کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گا ۔

تادین اچکزئی نے افغان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کندھار میں ہمارے بلوچ مہمانوں کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان آرمی و خفیہ اداروں کی مظالم و آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرکے افغانستان آئے ہوئے تھے ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں بلوچ مہاجرین پہ تواتر کے ساتھ حملے ہورہے ہیں جس میں اب تک ایک درجن سے زائد افراد جانبحق ہوگئے ہیں ۔