بلوچی فلم ’ایووکیشن‘ یوٹیوب پر نشر

1332

مختصر دورانیئے پر محیط فلم ’ایووکیشن‘ کو گذشتہ روز یوٹیوب پر نشر کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق ’زامر‘ کی جانب سے مختصر دورانیئے پر محیط بلوچی فلم ’’ایووکیشن دی میموریز‘‘ گذشتہ روز یوٹیوب پر نشر کردی گئی۔

فلم ’’زامر‘‘ کی جانب سے ولید واہگ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے اور فلم کی کہانی بھی ولید واہگ نے لکھی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پہلی بلوچی فیچر فلم زراب کو مختلف ممالک کے سینما گھروں میں نمائش کے لیئے پیش کرنے کے بعد یوٹیوب پر نشر کیا گیا جس سے اس کی پذیرائی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

فلم بینوں کی جانب سے ایووکیشن کو اس لحاظ بھی منفرد کہا جارہا ہے کہ ایک مختصر دورانیئے میں ایک وسیع پیغام دیا جارہا ہے۔