گوادر کے ساحل پر ڈولفین مردہ حالت میں برآمد

280

گوادر کے ساحل کنارے ایک ڈولفین مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم کے مطابق ڈولفن گوادر کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی تھی، جس کے بارے میں امکان ہے کہ وہ ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے سے مری ہے۔

ڈائریکٹر ماحولیات کا کہنا تھا کے ڈولفنز کچھ دیر بعد سطح سمندر پر آکسیجن لینے آتی ہیں، اس لیے جال میں پھنستے ہی مر جاتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے سمندر میں ڈولفن کی تقریباً 12 اقسام پائی جاتی ہیں، جو معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی کچھووں کی نایاب گرین نسل کا کچھوا گوادر کے مغربی ساحل پدی زر پر مردہ حالت میں پایا گیا تھا، مردہ حالت میں پائے جانیولے گرین کچھوے کا وزن 45 کلو گرام سے زیادہ تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات جی ڈی اے عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ دنیا کے باقی ممالک میں سمندری اور جنگلی حیات کو بچانے کے لیے طرح طرح کے سائنسی بنیادوں پر ریسرچ کی جاتی ہے لیکن افسوس ہمارے ہاں ایسا کچھ نہیں ہورہا بلکہ ہم اپنے ہاتھوں سے ان کی نسل کشی کر رہے ہیں۔