دالبندین: چائنیز انجینئرز پر خودکش حملہ متعدد ہلاک و زخمی

471

دالبندین میں سیندک ملازمین کی بس پرخودکش حملہ، 13افراد زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق دالبندین میں چائنیز انجینئرز کی گاڑی پر بم دھماکہ، جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین ہلاک 13زخمی ہوئیں۔

ایس پی دوستین دشتی کے مطابق انجینئرز کی گاڑی کو آر سی ڈی شاہراہ پر ایئر پورٹ کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دالبندین سے سیندک جارہے تھے جس کے نتیجے میں ملازمین کی بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 13ملازمین زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔