کالعدم جماعت کا بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

896

شددت پسند سنی نظریات کے حامی جماعت کے رہنما کا بلوچستان عوامی پارٹی کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سخت گھیر سنی نظریات کے حامی اہلسنت والجماعت اور پاکستان راہ حق پارٹی نے پی بی 33پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی سرکٹ ہاوس میں ہنگامی پریس کا نفرنس کر تے ہوئے اہلسنت والجماعت اور بلوچستان راہ حق پارٹی کے رہنماؤں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے نوشکی کے نامزد اُمیدوار غلام دستگیر بادینی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا رمضان مینگل نے کہا کے زمینی حقائق اور نوشکی میں چلنے والے مقدمات کے عیوض بی اے پی کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مولانا رمضان مینگل اور مولانا عبدالرحیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق کے پیش نظر بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میرغلادستگیربادینی نے غیرمشروط حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا، رمضان مینگل کا کہنا تھا کہ پی بی 33نوشکی سے غلام دستگیربادینی بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان راہ حق پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔

واضع رہے مولانا رمضان مینگل اور انکے ساتھی پر کوئٹہ سمیت پاکستان بھر کے متعدد عدالتوں میں دہشتگردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ مولانا رمضان مینگل کو بلوچستان میں سرگرم شددت پسند مسلح تنظیم لشکرجھنگوی کا حمایتی اور کمک کار سمجھا جاتا ہے، ستمبر ۲۰۱۶ میں پاکستان حکومت کی جانب سے امریکی دباؤ کے بعد سیل ہونے والے بنک اکاونٹز میں مولانا رمضان کا اکاونٹ بھی شامل تھا۔
یا د رہے اہلسنت والجماعت کی شناخت اس سے قبل سپاء صحابہ کے نام سے ہوتی تھی جسکو اپنے پر تشدد خیالات کے باعث کالعدم قرار دیا گیا تھا۔