نوشکی :افغان سرحد پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ

197

نوشکی افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد کا ایف سی پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق نوشکی کے قریب افغان سرحدی علاقے زاروچاہ میں افغانستان سے آنے والے دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار اور ایک سول شخص زخمی ہوا ۔

غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا ہے ۔

دوسری جانب یہ اطلاع بھی موصول ہوئی کہ ایف سی پر فائرنگ کرنے والے دو مسلح شخص گرفتار ہوئیں ہیں ۔

تاہم آزاد ذرائع سے گرفتاریوں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔