چاغی، دالبندین میں ریاستی پارٹی کے دفتر پر ہنڈ گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – جیئند بلوچ
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم
مقام سے میڈیا نمائندوں سے دالبندین میں بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات چاغی میں خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ باپ پارٹی کے دفتر پر دستی بموں سے حملہ کیا، حملے میں دفتر میں موجود تقریباً تیس کے قریب افراد زخمی ہوئے جن میں 6 افراد شدید زخمی ہیں۔ ہم نے پہلے بھی بلوچ عوام کو ریاستی الیکشن اورخصوصاً ریاستی پارٹیوں اور خفیہ اداروں کے کٹ پُتلی افراد سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایک مرتبہ پھر بلوچ عوام پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ریاست اور ان کے آلہ کاروں کے بہکاوے میں نہ آئیں کیونکہ بلوچ قومی آزادی اور قومی اقتدار اعلٰی کا حصول پاکستان سے نجات کی صورت میں ممکن ہے نہ کہ پاکستان کے نام نہاد الیکشن کے نام پر سلیکشن جیسے ڈھونگ میں جس کو جمہوریت اور جمہوری عمل کا نام دیا جاتا ہےـ
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی مفادات کے خلاف ہونے والے ہرعمل کو نشانہ بنائینگے اور آزاد بلوچ وطن کی حصول میں رکاوٹ ہر عمل کے خلاف مزاحمتی عمل جاری رکھیں گےـ