شفیق مینگل آئیندہ انتخابات میں حلقہ پی بی( 40 ) وڈھ، اورناچ سے بھی حصہ لیں گے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو آمدہ اطلاعات کے مطابق حق نا توار اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ شفیق الرحمان مینگل نے آئیندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے حلقہ پی بی( 40 ) وڈھ، اورناچ سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی شفیق مینگل کے نمائندہ فدا قلندرانی نے ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ خضدار سے حاصل کیئے۔
واضح رہے شفیق مینگل نے دو روز قبل بی پی 36 سوراب گدر سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
شفیق مینگل نے آئندہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی
یاد رہے 2013 کے انتخابات میں شفیق مینگل نے اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، جہاں وہ انتخابات ہار گئے تھے۔
واضح رہے شفیق مینگل پر الزام عائد ہوتا رہا ہے کہ وہ بلوچ مسلح دفاع نامی ایک ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کرتے ہوئے، بلوچ قوم پرست سیاسی کارکنوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں اور توتک میں اجتماعی قبروں کا ذمہ دار بھی اسے قرار دیا گیا تھا جہاں سے 169 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔