نال: خسرے کی وباء سے 2 افراد جانبحق، متعدد بچے متاثر

360

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلات کے مطابق نال میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے دو بھائی جانبحق جبکہ متعدد بچے متاثر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں گریشہ، بہاڑی میں خسرے کے مرض سے متاثرہ دو بھائی علی محمد اور محمد نصیب جانبحق ہوگئے تھے، مرض سے جانبحق ہونے والے مرحوم علی محمد کے بچوں سمیت ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دس بچے بھی مرض سے متاثر ہیں۔ جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

یہ بھی پڑھیے

بولان میں خسرے کی وباء سے 15 بچوں کی اموات

خسرے کے مرض سے متاثرہ بچوں میں سے چھ کی شناخت امیر، وسیر، افضل، حسینہ، لعل خاتون اور عاصمہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ باقی متاثرہ بچوں کے نام معلوم کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

علاقے کے افراد نے محکمہ صحت و دوسرے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جانب توجہ دیکر مریضوں کے علاج کے لیئے فوری اقدامات اٹھائیں.