اطلاعات کے مطابق 5 فروری کو گوادر کے علاقےپسنی سے ایک شخص کو پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کےاہلکاروں نے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاتھا-
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری بعد لاپتہ
دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق اس شخص کی شناخت صادق ولد وشی سکنہ شادی کور چلاک سے ہوئی ہے –
صادق پیشے سے باورچی تھا اور ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کا ملازم تھا-
واضح رہی کہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن اور غیر قانونی گرفتاریوں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے-