بلیدہ،تمپ و گومازی، فورسز پر حملوں کی زمی داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

307

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز سرمچاروں نے بلیدہ بٹ میں آرمی کیمپ کے سامنے بیٹھے فوجیوں پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی کئے۔ جواب میں حواس باختہ فوج نے عام آبادی کی طرف مارٹر فائر کئے تاہم نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل23فروری کو سرمچاروں نے گومازی اور ملانٹ کراس پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کرکے قابض فوج کو جانی نقصان پہنچایا۔

اسی طرح کل ہی تمپ کے علاقے اسپی کہن میں فوجی چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا، یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔