خضدار: ٹرمپ مخالف ریلی کے گزرگاہ پر بم دھماکہ

591

آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے چمروک قومی شاہراہ پر سڑک کنارے دیسی ساختہ دستی بم کا دھماکہ ہوا ہے۔

اس سلسلے میں جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم سیکورٹی فورسز کے بڑی تعداد علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوع کا معائنہ کررہی ہے۔

واضع رہے کہ کچھ دیر قبل اس شاہرہ سے “امریکا مردہ باد” ریلی گزرا تھا ۔ ریلی کی قیادت مقامی ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ زکریا محمد حسنی نے کی تھی۔ اس ریلی میں مختلف مذہبی تنظیموں نےبھی شرکت کی تھی۔