بلوچستان بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023ءکے نتائج کا اعلان کردیا

674

بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کےسالانہ امتحانات 2023کے نتائج کااعلان کردیاگیا۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کل 140098 طلبا نے حصہ لیا، 121271 طلبا و طالبات کامیاب قرارپائے، کامیابی کا تناسب 85.5فیصد رہا۔

بی آرسی ژوب کے طالب علم معیزالدین نے1046نمبر لےکرپہلی پوزیش حاصل کی، بی آر سی لورالائی کے محمد قاسم نے1037نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، بی آر سی لورالائی کے ہی حفیظ اللہ نے1036 نمبر لےکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کےسالانہ امتحانات 2023کے نتائج کااعلان کردیاگیا، بلوچستان بورڈ آف انٹر مینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری محمد اعظم ساجدی،بلوچستان بورڈ آف انٹر مینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات محمد انور ،ایڈیشنل سیکرٹری شمس اللہ خان نے بورڈ آفس میں میٹرک کے سالانہ2023کے نتائج کا اعلان کیا،

انھوں نے بتایاکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کل 140098 طلبا نے حصہ لیا۔121271 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ،کامیابی کا تناسب86.5فیصد رہا بی آر سی ژوب کے طالب علم معیزالدین ولداکرام الدین رول نمبر680538 نے 1046نمبر لے کر پہلی پوزیش حاصل کی،بی آر سی لورالائی کے محمد قاسم ولد محمدعمررول نمبر675516نے1037نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، بی آر سی لورالائی کے ہی حفیظ اللہ ولد نصیب اللہ رول نمبر675532 نے1036 نمبر لےکر تیسری پوزیشن حاصل کی، نہم اور دہم میں کل 4827امیدوار مختلف مجامین میں غیر حاضر رہے،جن کانتیجہ روک لیاگیاہے، جنھیں مکمل جانچ پڑتال کے بعدجلدشائع کردیاجائے گا، ،بلوچستان بورڈ نے عیدالاضحی کی چٹھیوں کے علاوہ یہ نتیجہ 2ماہ10دن کی انتھک محنت کے بعد شائع کیا۔