بلوچستان انسانی حقوق سے محروم اور طاقتور قوتوں سے نبرد آزما ہے۔ بی این پی

76

بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کی سیاسی وجغرافیائی صورتحال انتہائی اہمیت کی حامل درپیش مختلف چیلنجز سے گزررہی ہے تاریخ کے اس اہم جدید سانسی وعلمی اورشعوری دور میں بھی بلوچستان انتہائی دشوارکن مشکلات کاشکار عوامی وانسانی حقوق سے محرومی کا شکار زور آور قوتوں سے نبرد آزماہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بلوچستان کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ناانصافیوں سیاسی ومعاشی نابرابریوں ختم نہیں کیا جاتا اورقومی وسال وساحل پر بلوچستان کی حق ملکیت کوتسلیم نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہاکہ بی این پی ایک جمہوری سیاسی قومی جماعت ہے جو عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہوئے عوام کی ترقی خوشحالی کوان ہی کی ذریعے حاصل کرنے پریقین رکھتی ہے جس کیلئے عوام کے ساتھ منظم انداز میں ٹھوس اورمضبوط بنیادوں پرتعلقات وہمدردی تعاون واعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے خوشگوار رشتے کومضبوطی سے نبھانا ضروری ہے اورعوام کے ساتھ باہمی روابط کوبرقرار رکھنے کے منظم پارٹی نظم وضبط فکر وعمل کے ساتھ شعوری اورفکر ی یکجہتی کی فروغ، شہیدوں اوراکابرین کی متعین کردہ بنیادی سیاسی حصولوں پر مبنی وژن میں ہے جس کےلے بنیادی سیاسی جمہوری اندازمیں کردارادا کررہی ہے جس کےلئے ایک مضبوط سیاسی جمہوری جدوجہدکا کردار بی این پی ادا کررہی ہے جو سماج کے اندرانتشار خلفشار بے یقینی کی سی کیفیت کوختم کرنے کےلئے وسیع تر عوامی مفادات کے لے حقیقی بنیاداوں پرکردار ادا کررہی ہے ۔

جس کےلے اختلاف رائے کوبرداشت کرکے منتق اور دلیل کی بنیاد پراپنے موقف پرعمل پیرا ہونا ہی سیاسی کارکن کی بڑی خوبی ہے ۔

جو بی این پی کےتمام تنظیمی اداروں کے اندر جمہوریت رواداری برداشت صبر اورسنجیدگی کے ساتھ موجود ہے جوپارٹی کے جمہوری کلچر کاحسن ہے مستونگ سیاسی حوالے سے مردم خیزرہی ہے جو چیئرمین منظور بلوچ جیسے فکری وعملی جدوجہد میں ثابت قدمی وطن وقوم سے محبت کاجزبہ جیسے ناقابل تسخیرتاریخ بن چکی ہے بی این پی میں تمام ساتھیوں اظہار رائے کو اولیت اور اہمیت ہے جو بھی پارٹی کے آئین ومنشورسے اتفاق کرکے شمولیت اختیار کرتاہے بی این پی میں اس کے حقوق متعین کردہ آینی طریقہ کارمیں موجود ہے مستونگ کے پارٹی ذمہ داران نے ہمیشہ اپنے سیاسی بالغ نظری سے پارٹی کے اندرجمہوری کلچرکوفروغ دیکرعوام اورسیاسی ماحول کے اندررہ کرامید اور اعتمادکے ذریعے وطن دوستی کو شعار بنایاہے اجلاس میں جاری صحت افزابحث میں ضلع مستونگ کے آرگنائزر محمد انور مینگل علی بلوچ حاجی نزر جان ابابکی ‘محمدحنیف روستمزی غفارجان مینگل جمیل بلوچ حاجی نورجان شاہوانی حاجی اورنگزیب قمبرانی ظہوراحمد لہڑی ٹکری نوراحمدقمبرانی میرغلام سرورسرپرہ احمدنواز ابابکی ‘انجینئرامیرجان لہڑی‘ ملک رفیق شاہوانی ‘میرسیف الدین پرکانی ‘یوسف منظوراحمدلہڑی منیرآغابلوچ سمیت دیگرنے حصہ لیکر مختلف تجاویزاورراے دیے جو پارٹی کے اندرمثبت خوشگوارباہمی روابط کو تقویت دے گی۔