مستونگ: اسکول پر بم حملہ

365

مستونگ میں نامعلوم افراد اسکول پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سراوان ٹاؤن میں موجود تعلیم فاؤنڈیشن گرائمر سکول پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-

مستونگ انتظامیہ کی مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم اسکول کے چار دیواری سے باہر گر گیا، دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں-

واقعہ کے مطابق پولیس و مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پنچ کر جگہ کو سیل کردیا ہے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے-