ہم، پیانگ یانگ انتظامیہ سے غیر قانونی اقدامات سے پرہیز کرنے اور سفارتی راستوں کو کھُلا رکھنے کی اپیل کرتے ہیں: جنوبی کوریا وزارت خارجہ
جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا، پہلی عسکری جاسوس سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کا، ارادہ سلامتی کونسل کی عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔
یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں جنوبی کوریا وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ فائر راکٹوں میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی وہی ہے جو میزائلوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے پیانگ یانگ پر عائد کی گئی طویل المسافت میزائل تجربے کی پابندی کے باعث شمالی کوریا کا کسی قسم کا بھی سیٹلائٹ فائر کرنا سلامتی کونسل کے فیصلوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہو گا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ فائر راکٹوں میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی بین البرّاعظمی میزائلوں میں بھی استعمال کی جا سکے گی۔ ہم، پیانگ یانگ انتظامیہ سے غیر قانونی اقدامات سے پرہیز کرنے اور سفارتی راستوں کو کھُلا رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کل جاپان حکومت کو مطلع کیا تھا کہ مذکورہ سیٹلائٹ کو 31 مئی سے 11 جون کی تاریخوں میں خلاء میں بھیجا جائے گا۔