نوشکی: لاپتہ نوجوان کا بھائی بھی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

571

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے لاپتہ شخص کے دوسرے بھائی کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے جنگلات کے مقام سے ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت عاطف جمالدینی ولد محمد حنیف جمالدینی کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ کل رات لاپتہ ہونے والے نوجوان کے بھائی سفیان جمالدینی کو اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں حراست میں لیا گیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ اب اس کے بھائی کو بھی حراست میں لیا گیا۔