گوادر: روڈ حادثے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک، ستائیس زخمی

742
File Photo

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم، ایف سی حوالدار ہلاک اور 27 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مکران ہائی وے پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر سیکورٹی فورسز کی بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں ایف سی فورس کا حوالدار بادشاہ خان موقع پر ہلاک ہوا ہے۔

کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق واقع اورماڑہ کے علاقے سربٹ میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکرماری ہے۔

حادثے میں ایف سی کا بادشاہ خان نامی حوالدار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایف سی کے 27 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں درمان جاہ اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔