پنجگور میں سردی کی شدت میں اضافہ متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے نصب حصہ تاریک میں ڈوب گئی ہے .
دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے رپورٹ کے مطابق عوامی حلقے کا کہنا ہے پورے پنجگور میں بغیر منصوبے کے ایچ ٹی کے کھمبے تاریں بچائی گئی ہیں دو سودوسو گھرانوں کو پچاس پچاس کے ٹرانسفارمر سے چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی وولٹیج میں کمی اور گھریلو برقی آلات جل رہے ہیں۔
ٹیکنیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور کے بجلی کو بچھانے کیلئے تمام علاقوں میں لگائے گئے ٹرانسفارمر کو تقسیم کئے بغیر ممکن نہیں ہے ۔
خدابادان ،سراوان ،چتکان ،گرمکان ،سوردو ،وشبود ،کلگ ،تسپ اور دیگر متعدد علاقے بجلی کے ٹرانسفارمر کے جلنے اور بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔
کئی علاقوں میں موجودہ حکومت کی جانب سے ٹرانسفارمر دینے کے وعدے بھی تاحال وفا نہیں ہوئے ۔