نوکنڈی: روڈ حادثے میں چھ افراد جانبحق، سولہ زخمی

239

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جان جانبحق جبکہ سولہ زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ نوکنڈی کے علاقے لانڈی کے مقام پر پیش آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مسافر بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی، گاڑیوں میں سوار 6 افراد جھلس کر جان بحق جبکہ 16 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے حادثے کے شکار افراد غیر قانونی راستہ استعمال کرکے ایران جانے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثے کے شکار ہوگئے۔