گذشتہ دنوں کیچ کے علاقے مند بلو میں مٹھائی کھانے سے60سے زائد افراد کی حالت خراب ہونے کے بعد عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اکثر ہوٹلوں اور دکانوں میں غیر معیاری، زائد المیاد اور مضر صحت ایشا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
بعض لوگوں دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو بتایا ہے کہ کیچ کے بعض علاقوں میں ایران سے زائد المیاد خوارک لاکر فروخت کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ بیمار ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ عید کے روز مند میں فوڈ پوائزن سے کئی لوگ متاثرہ ہوئے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
لیویز کے مطابق کارروائی کرکے مٹھائی فروش کو حراست میں لے لیا جسکی تفتیش جاری ہے۔
لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ مند کے علاقے بلو میں غیر معیاری مٹھائی کھانے سے 60 افراد کی حالت غیر ہوئی ہیں اورمتاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ متاثرہ افراد فوڈ پوائیزننگ کا شکار ہوئے ہیں ، مٹھائی فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔
جبکہ مٹھائی کھانے سے بیمار ہونے والے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔