بلوچستان کے ضلع ژوب میں عید الفطر کی نماز کے دوران مولوی کے خطبے پر نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔
صحافی ہادی خان کے مطابق وہ عید کی نماز پڑھنے عیدگاہ (اڈہ میدان ژوب) گیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مولوی صاحب خطاب فرما رہے تھے کہ لڑکیوں کی تعلیم یعنی تعلیم نسواں حرام ہے اور ٹائی پہننا بھی کسی صورت جائز نہیں۔
اس خطاب پر مجمع میں سے ایک نوجوان اٹھا اور بلند آواز مولوی صاحب سے مخاطب ہوا کہ آپ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ آپ اسلام کا غلط امیج پیش کر رہے ہیں۔
اس کے بعد وہ عید کی نماز پڑھے بغیر ہی جگہ چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد اس کے احتجاج میں شامل ہوتے ہوئے مزید لوگ بھی باہر نکل گئے۔