بلوچستان: مختلف اضلاع میں بارشیں

195

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا-

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین، قلات، خضدار، بارکھان، نصیر آباد، پنجگور اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔

محکمہ کے مطابق منگل کو کوئٹہ،ژوب، زیارت، قلات،خضدار، بارکھان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صوبے کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر بارش کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ اور لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی جس کی وجہ سے گھروں تک محدود افراد کو مشکلات درپیش رہی جبکہ رہی سہی کسر گیس پریشر کی کمی اور لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اس سال سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی وہ گیس کی نعمت سے محروم ہو گئے اور انہیں کوئلہ، لکڑی اور دیگر ایندھن کے ذرائع کے لئے مزید اخراجات برداشت کرنے پڑیں اور وہی سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید برآں بارشوں کے باعث شہروں کی صفائی کی صورتحال بری طرح متاثر ہورئی ہے۔