بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ماہ مارچ 2023 کی تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے مارچ کی مہینے میں پاکستانی فوج اور اس کے سہولت کاروں ،فوجی تنصیبات ، مواصلاتی نظام کو تباہ کرتے ہوئے مکمل پچیس (25) حملے کیے ،حملوں کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے اکیس (21)سے زائد اہلکار ہلاک ، سولہ سے زائد زخمی ہوئے، مختلف نوعیت کے حملوں میں ریموٹ کنٹرول و بارودی سرنگ،دستی بم، تنصیبات ( موبائل ٹاور)، کیمپ اور چوکیوں پر حملے اور مخبر و آلہ کاروں پر حملے شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں کولواہ کے علاقے زرباری کوہ پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین سرمچار شہید اور بولان کے علاقے ڈھاڈر میں ایک شہید ہوا، بی ایل ایف شہداء کی جدوجہد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا گوادر اور تربت میں پاکستانی فوج پر دو ریموٹ کنٹرول بم حملے کیے۔ گوادر سی پیک روڈ اور کوسٹل ہائی وے پر نلینٹ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر، تلاروک کور(ندی) میں پاکستان فوج کے گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار آفیسر سمیت آٹھ اہلکار ہلاک، تین شدید زخمی ہوئے اور پل مکمل ناکارہ ہوگیا جس سے گوادر اور تربت کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت معطل ہوگیا۔
کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنْک میں قابض فوج کے قافلے کو اْس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم حملے کا نشانہ بنایا جب وہ تربت کے مرکزی کیمپ سے نکل کر ڈی بلوچ کی جانب جارہی تھی۔بم حملے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوا اور گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔
تربت، خاران، پنجگور اور کراچی میں تربت فوجی چوکی، تربت ائیرپورٹ کے حفاظتی چیک پوسٹ، خاران میں آئی ایس آئی کے دفتر اور کراچی میں پولیس موبائل پر پانچ دستی بموں سے حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے تین گاڑیوں کو تباہ کیا، جن میں گوادر سی پیک روڈ تلاروک کور میں پاکستانی فوج کے گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں فوجی قافلے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ پروم کے علاقے بسد میں ڈیتھ اسکواڈ فقیروک کو ساتھیوں سمیت ہلاک کر کے گاڑی کو جلا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پروم، تربت، خاران، کولواہ میں سات مخبر و آلہ کار کو ہلاک کیا، جن میں پروم کے علاقے بسد میں فقیروک کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کیا، تربت کے علاقے سری کہن میں کرکٹ گراؤنڈ میں فائرنگ کر کے پاکستانی ایجنٹ اور ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ پیر جان المعروف پیرو ولد میاہ داد کو ہلاک کیا۔ خاران بازار کے سبزی منڈی میں ریاستی ایجنٹ مہراللہ یلانزئی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔ ایک ایل ایم جی، ایک آر پی جی7، دو کلاشنکوف اور نادرا آفس کے گارڈ سے ایک پستول بھی قبضے میں لیا۔
ترجمان نے کہا دشت بل نگور میں نادرہ آفس اور ناصرآباد میں یوفون کے ایک ٹاور کو نذر آتش بھی کیاگیا تھا۔