ڈیرہ بگٹی: مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

464

ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے مرو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دین محمد عرف دینو مندوانی بگٹی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محمد حسین سرکری بگٹی کے ناموں سے ہوئے ہیں جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ چند روز کے دوران ڈیرہ بگٹی میں ٹارگٹ کلنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے،اس سے چند روز پہلے نواحی علاقے سنہڑی زیریں میں سترہ سالہ نوجوان ارشد ولد دین محمد مرہٹہ بگٹی جبکہ گذشتہ روز تحصیل سوئی ایک شخص کو ہدف بناکر قتل کیا گیا ہے۔