نوشکی و قلات میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

681

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے نوشکی اور قلات میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات نوشکی کے علاقے کیشنگی میں بلغانی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

جیئند بلوچ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا اور کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں قابض فوج کے پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا ہے بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

جیئند بلوچ کا مزید کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔